وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔
عالمی مالیاتی احتساب شفافیت اور 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کے حصول کی تکمیل سے متعلق تقریب سے ورچوئل خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ غیرمساویانہ معاہدوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مالیاتی شفافیت کی پینل رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔
Comments are closed.