بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرقانونی پائلٹ لائسنس جاری کرنے، امتحانات کے انعقاد پر 3 مقدمات درج

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیرقانونی طور پر پائلٹ کے لائسنس جاری کرنے اور امتحانات منعقد کرنے پر تین مقدمات درج کرلئے، تین ایف آئی آرز میں 40 پائلٹ، 8 سول ایوی ایشن لائسنسنگ برانچ کے افسران، عملہ اور ایک پرائیویٹ شخص نامزد ہیں، 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقدمات ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن ناصر رضا ہمدانی کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں ایوی ایشن ڈویژن کی تشکیل کردہ بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے غیرقانونی پائلٹ کے لائسنس اجراء میں ملوث 6 افراد گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار کیے جانے والے سی اے اے لائسنسنگ برانچ کے افسران میں خالد محمود، فیصل منظور، آصف الحق، محمود حسین، عبدالرئیس اور پائلٹ محمد ثقلین شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق غیرقانونی طور پر لائسنس جاری کرنے کے لیے امتحانات عام تعطیلات کے روز بھی لیے گئےجبکہ ہفتہ وار تعطیل ، آفس اوقات کار کے بعد بھی لئے گئے۔

لائسنسنگ کے لئے امتحانات ایسے وقت میں بھی لئے گئے جب پائلٹس اندرون اور بیرون ملک پروازیں آپریٹ کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.