چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، آر او کو دوبارہ بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دے دی ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےاظہار برہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپر کا بتایا تو وزیراعظم نے آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہو، تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔
Comments are closed.