پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پُرتشدد کارروائیاں کیں اور بہت سی سرکاری اور نجی املاک پر حملے کیے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زیادہ تر اہداف دفاعی عمارتیں، تنصیبات، علامتیں یا یادگاریں تھیں، جن میں جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر کا گھر (جناح ہاؤس) بھی شامل تھا۔
Comments are closed.