سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بندر اپنے تیور دکھا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر ٹی شرٹ اور نیکر پہنے بہت اسمارٹ سے انداز میں ایک ٹینس کورٹ میں رضاکار کے فرائض انجام دے رہا ہے۔
بریک کے دوران ٹینس پلیئر بندر سے پسینہ خشک کرنے کے لیے تولیہ طلب کرتا ہے۔
پسینہ صاف کرنے کے بعد ٹینس پلیئر تولیہ واپس کرتا ہے تو بندر غصے میں آ کر تولیہ پھینک دیتا ہے۔
اس ویڈیو کو 97 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، ٹوئٹر صارف نے کیپشن دیا کہ ٹینس پلیئرز کے لیے تولیے سنبھالنے والے بندر نے پہلے ہی دن استعفیٰ دے دیا۔
Comments are closed.