منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں شہداء کی میتیں رکھنے کیلئے جگہ کم پڑنے لگی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے میتیں رکھنے کے لیے آئس کریم ٹرکس منگوا لیے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینیوں کی میتیں آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.