جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے

اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایک سو ٹرک قطار میں لگے ہیں، پہلے قافلے میں بیس ٹرک شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر کے راستے روانہ کی گئی ہے۔

امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔

وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی جبکہ روس نے بھی غزہ کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوچکا، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق لوگ اسرائیلی فوج کے حملے سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.