جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی حملے اور بمباری 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اس دوران مختصر وقت کے لیے جنگ بندی ہوئی ، تاہم اس دوران بھی دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیاں جاری رہیں جب کہ جنگ بندی کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر دہشت گردی شروع کردی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی میں 17 ہزار 177 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں صرف بچوں کی تعداد 7 ہزار 112 ہے جب کہ شہدا میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں مزید 350 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں کے دوران زخمیوں کی تعداد تقریباً 50 ہزار ہو چکی ہے جب کہ 7600 سے زیادہ افراد لاپتا ہیں، جن کے حوالے سے خدشات ہیں کہ وہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.