بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غزنی بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا

افغانستان کا صوبائی دارالحکومت غزنی بھی طالبان کےقبضےمیں چلاگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور غزنی طالبان کےقبضےمیں جانے والا 10واں صوبائی دارالحکومت بن گیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور شبرغان ایئرپورٹ کا کنٹرول بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جبکہ قندوز میں افغان فورسز کے اہلکاروں کی طالبان کے آگے سرینڈر کرنے کی ویڈیو بھی سامنےآئی ہیں۔

ذرائع امریکی میڈیا نے بتایا کہ غزنی کے نواح میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسزکےدرمیان ابھی بھی لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب شبرغان ایئرپورٹ کا کنٹرول بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا، حکومتی فورسز نے ہرات میں طالبان کو پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ طالبان نے زیر قبضہ شہروں میں جیلوں سے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کوآزاد کرا دیا جس میں 200 طالبان بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.