اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غریب کے لیے بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب آدمی جھونپڑے بیچ کر بچوں کے کھانے کا بندوبست کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوائیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ لوگوں نے علاج کروانا بند کردیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اِن لوگوں نے کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو سبز باغ دکھائے اور لوگوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا تھا۔
Comments are closed.