whatsapp groups for hookups best totally free hookup app cctv grindr hookup tampa black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گراکر عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہحکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلا ف تحریک کا آغاز کردیا۔ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کولائیں گے۔بے روزگار نوجوانوں کا احتجا ج ، حکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء خوردنوش مہنگی ہونے سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل عوام سے کیے اپنے وعدوں سے یوٹرن لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، نوجوانوں کو ظلم و جبر کے مسلط نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اٹھنا ہوگا، ہماری کامیابی اور ترقی کی ضمانت نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے۔

You might also like

Comments are closed.