بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان وفد کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

امارات اسلامی افغانستان کے ایک وفد نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

روس نے افغان فریق کو مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دریں اثناء روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.