مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس، قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے،ملک کو 3 سال سے نااہلی، کرپشن اور مہنگائی نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ہر چیز کیلئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی ہے اور موجود بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا بم قوم پر گرنے والا ہے، یکم جنوری سےصارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی، گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے جبکہ پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور 150 تک مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔
Comments are closed.