بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال

عید کے موقع پر قیدیوں کی سزامیں 30 دن کی معافی کی سمری وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردی، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کےقیدیوں کیلئے رعایت نہیں ہوگی، 65 سال سےزائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کےمستحق ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کو بیوی کیساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی، کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.