کراچی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے سلسلے میں صدر اور ایم اے جناح روڈ کے داخلی راستوں کی بندش کے لیے رکھے گئے کنٹینرز ابھی تک سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاقے صدر ریڈی، ریگل چوک، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس بولٹن مارکیٹ اور اطراف میں ایم اے جناح روڈ پر کنٹینرز کو شہریوں نے موٹر سائیکل پارکنگ میں تبدیل کر دیا۔
کنٹینرز کی مرکزی شاہراہوں پر موجودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کنٹینرز رکھ کر راستوں کو بند کیا گیا تھا۔
انتظامی اہلکاروں نے گو کہ یہ راستے تو کھول دیے ہیں مگر آج دوسرے دن کی شام ہونے کے باوجود کنٹینرز کو تھوڑے فاصلے پر سڑکوں پر ہی پڑا رہنے دیا گیا ہے۔
ہاؤس کے اطراف کی علاقے میں ان کنٹینرز پر شہریوں نے موٹر سائیکل کھڑی کردی ہیں جس کی بنا پر موٹر سائیکل کے بغیر ہی آنا مشکل ہے۔
Comments are closed.