ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عید سے قبل مٹھائی کارخانوں کی چیکنگ

صوبہ پنجاب کی فوڈ اتھارٹی کی  جانب سے عید سے قبل مٹھائی کے کارخانوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈی جی رفاقت نسوانہ کے مطابق پنجاب بھر میں 1755 سوئٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی، اس دوران  ناقص انتظامات پر 263 پروڈکشن یونٹس کو جرمانے کیے گئے اور معمولی نقائص پر 459 یونٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت نسوانہ کے مطابق چیکنگ کے دوران  2ہزار 578 گندے انڈے، 1430 لیٹر مشروبات کو تلف کیا گیا ہے۔

رفاقت نسوانہ کا کہنا ہے کہ فوڈ کوالٹی چیکنگ کے دوران 645 لیٹر خراب آئل، 200 من ناقص مٹھائی، بھاری مقدار میں کھلے رنگ تلف کیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت نسوانہ کے مطابق لاہور زون میں 601، راولپنڈی 595،ملتان 360 اورمظفر گڑھ زون میں 199پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.