نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز جاری کر دیں۔
این سی او سی گائیڈلائنز کے مطابق رواں برس عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
گائیڈلائنز کے مطابق زور دیا گیا کہ 8 تا 16 مئی تک ’گھر رہو محفوظ رہو‘ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدود کرنا ہے۔
این سی او سی کے مطابق یومِ علیؓ، شبِ قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈلائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔
گائیڈلائنز کے مطابق مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہوگی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات اور ان کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق بین الصوبائی، انٹر اور انٹراسٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔
اسی طرح 7 مئی تک ملک بھرمیں اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
گائیڈلائنز کے مطابق عید کے دنوں میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
این سی او سی کے مطابق ریستورانوں سے کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، عید کی چھٹیوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
Comments are closed.