سابق چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو بالائےطاق رکھ کر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 31 مارچ 2022 کو دوبارہ 3 برس کے لیے چیئرمین تعینات کیا گیا، میرے کے خلاف کوئی ایک شکایت بھی ریکارڈ پر نہیں ہے۔
سابق چیئرمین متحدہ علماء بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف اور دیگر کو چیئرمین کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بورڈ کی از سر نو تشکیل انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، عہدے سے ہٹاکر آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔
Comments are closed.