بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عون چوہدری نے نواز شریف کو پنجاب میں تبدیلی سے متعلق اراکین کی تعداد سے آگاہ کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران عون چوہدری نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین کی تعداد کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی، جبکہ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کی نواز شریف سے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

نواز شریف اور عون چوہدری کی ملاقات میں پنجاب اور وفاق سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ہدایات لے کر عون چوہدری کل پاکستان  کیلئے روانہ ہوں گے۔

عون چوہدری نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.