بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران میں اس وقت 5 فرانسیسی شہری قید ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانسیسی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران میں 5 فرانسیسی شہری زیرحراست ہیں۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سے آج ایران میں قید فرانسیسیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت فرانس نے ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

اس ہدایت میں کہا گیا تھا کہ ایران میں فرانسیسی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کا خطرہ ہے اس لیے جتنا جلد ممکن ہو ایران سے نکل آئیں۔

یاد رہے کہ 22 سالہ مہسا امینی کو پولیس نے مبینہ طور پر حجاب صحیح طریقے سے نہ پہننے پر گزشتہ ماہ حراست میں لیا تھا۔ نوجوان خاتون کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔

اس کی موت کے بعد سے ایران بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو تاحال جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.