پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران عون چوہدری نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین کی تعداد کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کی نواز شریف سے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔
نواز شریف اور عون چوہدری کی ملاقات میں پنجاب اور وفاق سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ہدایات لے کر عون چوہدری کل پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
عون چوہدری نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
Comments are closed.