بلوچستان حکومت نے صوبے کی عوام سے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی تک کورونا ویکسین لگوالیں۔
ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہنوانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام 31 جولائی تک کورونا ویکسین لگوالیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے بغیر ویکسی نیشن عوام کی دفاتر سمیت تمام مقامات پر داخلے پر پابندی ہوگی ۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ 10روز سےصوبے میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، عید پر میلوں ٹھیلوں پر 3 روز کی پابندی ہوگی۔
Comments are closed.