پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیا جارہا، نتائج جاری نہ ہوئے تو ایک گھنٹے بعد شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں، ہمارا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے کہ ہمیں فارم 12 دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، بصورت دیگر ہم کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج مکمل ہیں اور پولنگ کا عملہ بھی موجود ہے،فارم 11 اور 12 ہمیں فراہم نہیں کیاجارہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 11،12دستخط کرکےدینےکےپابند ہیں پریذائیڈنگ افسر، ڈی آر اوز مداخلت کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں فارم 11 اور 12 ہمیں فراہم نہیں کیے،آراو نےاعلان نہیں کیا تو ہم شہربھرمیں دھرنے شروع کردیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر آپ حملہ نہیں کرسکتے، شہر کےلوگوں نےبڑی امیدوں کےساتھ ہمیں ووٹ دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،اگر کوئی دوسری جماعت جیتی ہے تو ہم اسے مبارکباد دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کا ایک ایک پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن کونہیں چھوڑے گا،ایک گھنٹے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،الیکشن کانتیجہ ہمیں فراہم کیاجائے،ورنہ ہم کوئی بھی آئینی جمہوری قدم اٹھا سکتےہیں،کچھ ڈی سیزنتائج جاری کرنےمیں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.