ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام نے 14000 ارب قرض میں جکڑنے والے ظالموں کو مسترد کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے ڈسکہ الیکشن کے نتائج سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام زندہ باد، ن لیگ کی فتح پر مہر لگائی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی 3 سے16 فیصد پر پہنچانے والے ظالم حکمرانوں کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو بے مثال ترقی دی، عوام کو روزگار فراہم کیا، نواز، شہباز نے مفت دوائی، روشنی دی، دہشتگردی ختم کی، اس لیے ووٹ ملا ہے۔
Comments are closed.