indian divorced dating sites australia dating site linked to facebook mature filipina cam newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom toledo dating filipiono cupid asain women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام سے گزارش ہے ماسک پہنیں ، ویکسین لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر عوام سے گزارش کی ہے کہ ماسک پہنیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔

معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.