عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں نئی حکومت پوری سیاسی لیڈر شپ کو اعتماد میں لے گی۔
Comments are closed.