بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر گل نے بیٹی کے کان میں اذان دیتے ویڈیو شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے ہاں بیٹی ’زینب‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

عمر گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹی ’زینب‘ کے کان میں اذان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمر گل نے لکھا کہ ’اپنی ننھی شہزادی کے کان میں اذان دینے کا لمحہ کافی جذباتی تھا۔‘

A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)

انہوں نے لکھا کہ ’یہ احساس مجھے دنیا سے دور لے گیا تھا۔ میں اللہ کے احسانات کا شکرگزار ہوں۔‘

خیال رہے کہ عمر گل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012 میں جبکہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015 میں ہوئی۔

عمر گل کے ہاں تیسری بیٹی حال ہی میں ہوئی تھی جس کا نام انہون نے زینب عمر رکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.