california hookup bar asian girls hookup Telford Pennsylvania hookup Millerton dailydot hookup app best site to hookup with older woman burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس، دُعا زہرا پیش نہ ہوسکیں

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دُعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی، پولیس نے میڈیکل بورڈ کو دعا زہرا سے متعلق آگاہ کردیا۔

رکن بورڈ ڈاکٹر زبیر آغا نے کہا کہ لڑکی پنجاب میں ہے، پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ہے، اب پولیس پر ہے کہ وہ کب لڑکی کو کراچی لاتے ہیں، جب پولیس دعا زہرا کو کراچی لائے گی اس وقت بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

میڈیکل بورڈ میں سرکاری اور پرائیویٹ ماہر ڈاکٹرز شامل تھے جبکہ مہدی کاظمی نے اپنی بیٹی دعا زہرا کی نادرا دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کردیے۔

واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.