بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت داری میں بدل رہے ہیں، آرمی چیف

(File Photo)

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے تاریخی دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرا راشتہ ہے، یہ تعلقات ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے قطر کا سرکاری دورہ کیا، جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقاتیں کی،جن  سے باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  موجودہ علاقائی صورتحال بھی زیر غور آئی، ملاقات کے دور ان  دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 قطری امیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا عہد کیا۔

You might also like

Comments are closed.