سپریم کورٹ نے استفسار کیا ہے کہ وجوہات بتائیں کہ عمر شیخ کو ابھی تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کی ملزمان کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر شیخ کی رہائی کا فیصلہ معطل نہیں ہوا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، رہائی کے عالمی اثرات ہوں گے، اس طرح کے مقدمات میں وفاقی حکومت کا مؤقف لازمی ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ کل حکومت کا مؤقف سن لیتے ہیں۔
Comments are closed.