پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی اقساط کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔
کرکٹر عمر اکمل نے ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے کیے جانے والے جرمانے کی اقساط کے لیے پی سی بی کو درخواست دی تھی، عمر اکمل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ جرمانے کی یکمشت ادائیگی نہیں کر سکتے، جرمانے کی اقساط کی جائیں۔
پی سی بی نے یکمشت جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے کے لیے کیس ثابت کرنے کا کہا، عمر اکمل کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز اور دوسری دستاویزات پیش کی گئی تھیں، پی سی بی کی جانب سے کیس کا مکمل جائزہ لیا گیاجس میں عمر اکمل جرمانے کی یکمشت ادائیگی نہ کرپانے کے لیے اپنی ہارڈشپ ثابت نہ کر سکے۔
اس طرح پی سی بی نے عمر اکمل کو جرمانے کی ادائیگی کا یکمشت کہہ دیا ہے، جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی عمر اکمل کا ری ہیب شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ پچاس ہزار جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ عمر اکمل کی ایک سالہ سزا بیس فروری کو ختم ہو چکی ہے۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو تین سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آزاد ایڈ جیوڈیکٹر نے سزا اٹھارہ ماہ کر دی تھی جس کے بعد عمر اکمل اور پی سی بی ثالثی عدالت برائے کھیل میں چلے گئے تھےجہاں عمر اکمل کو چھ ماہ کا ریلیف ملا اور ایک سال کی سزا برقرار رہی، اس کے ساتھ ثالثی عدالت نے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
Comments are closed.