بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمرے کی رقم سیلاب متاثرین کو دینے والے بچے سے سعودی سفیر کی ملاقات

عمرے کی رقم سیلاب متاثرین فنڈز میں عطیہ کرنے والے 4 سالہ بچے احمد مصطفیٰ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر نے احمد مصطفیٰ سے ملاقات کے دوران اس کے جذبے کو خوب  سراہا، ملاقات کے دوران احمد کے والد بھی موجود تھے۔

احمد مصطفیٰ نے عمرہ کی غرض سے اپنی جمع شدہ رقم پاکستان میں حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پیش کی تھی۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر وقت اور ہر آزمائش میں پاکستان اور اہلیان پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر  کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.