پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔
ٹریول ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ شہری آزاد کشمیر، بلوچستان، کے پی میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، مغربی طرز کے ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہیں۔
کینیڈین ہائی کمیشن کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں، شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہورہے ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.