وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پٹیشن میں جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔
پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کے الزام کے بعد مسلم لیگ (ن) جسٹس اعجاز الاحسن کی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگی۔
قبل ازیں ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھڑی فروش نے تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی آگ رکھنے والے گمراہوں نے قومی وقار، یادگاروں، ایمبولنسز کے ساتھ تاریخ ہی جلا ڈالی، ریڈیو پاکستان پشاور کا نادر و نایاب ورثہ خاکستر کردیا۔
Comments are closed.