بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی بوکھلاہٹ میں سیاست میں دین کو استعمال کرنا شروع ہوگیا، حمزہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاسی بوکھلاہٹ میں سیاست میں دین کو استعمال کرنا شروع ہوگیا ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جلسوں میں مذہب کا استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی عوام نے منفی اور تخریبی سیاست کو مسترد کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی تکبر کی انتہا اور خبطِ عظمت میں مبتلا شخص ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.