the hookup game download hookup Mansfield Center hookup Mount Ephraim hookup sites like craigslist hookup Middle Island 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں،‎وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کےسوالوں کے جواب دیں،‎ الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہیں، الزام لگائے اور گھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن کےسوالوں کے جواب دیں،جو سوال پوچھے اُس کو گالی اور دھمکی؟، ‎عمران چاہتے ہیں سب ان کے جھوٹ کی بیعت کرلیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔

‎وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‎وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں،‎عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں، ان کی مرضی سے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ دیا جائے ،عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل، مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، خود کو ہی آئین و قانون سمجھتے ہیں،خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں،‎عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاؤ، پھر سازش کہو ۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎میڈیا سوال پوچھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کرو، مقدمات اور کالے قانون بناؤ، جیلوں میں ڈالو، پسلیاں توڑو،‎سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرو۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ‎ہر ادارے، ہر اختیار کو سیاسی مخالفین سے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرو، پھر ریاست مدینہ کے ترانے پڑھو، 4سال ہر کوشش کے باوجود کسی ایک سیاسی مخالف کے خلاف ایک الزام ثابت نہ کر سکو، ایک ثبوت نہ دے سکو، لیکن جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہو،‎ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.