hookup Mount Ephraim dailydot hookup app what is the best gay hookup app hookup Wurtsboro NY hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوئٹر پر تاریخ رقم کرنے والا ہیش ٹیگ کونسا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف اور اُن کے حامیوں کی جانب سے بنایا گیا ہیش ٹیگ ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ بن گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سرکاری تجزیاتی ٹول ٹوئٹ بائنڈر نے ہیش ٹیگ ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کو 100 ملین سے زیادہ ٹوئٹس کے ساتھ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر بائنڈر کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اب جب کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا ہے تو ہم نے محسوس کیا ہے کہ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ہیش ٹیگ کے بارے میں ٹوئٹر کے اعداد و شمار کا اشتراک کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہمارے تجزیے اور تحقیق کے مطابق ہیش ٹیگ
’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیش ٹیگ بن گیا ہے جس کا سب سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.