بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،جسٹس فاروق کی سماعت سے معذرت

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا بیچ تشکیل دیا گیا ہے جو اب مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل آج لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

جس کے بعد عدالتِ عالیہ کی جانب سے مریم نواز کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھیجی گئی تھی۔

مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ای سی ایل رولز طلب کیے تھے۔

اس سے قبل بھی ایک عدالتی بینچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.