بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران شکست کے بعد مداحوں کو لوگوں کی باتیں نہ سننے کے مشورے دیا کرتے تھے

وزیراعظم عمران خان ماضی میں جہاں اپنے مشن کے لیے اقتدار کو چھوٹی چیز قرار دے چکے ہیں، وہیں شکست کے بعد اپنے مداحوں کو لوگوں کی باتیں نہ سننے کے مشورے بھی دیتے آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ماضی میں مختلف مواقعوں پر مخالف کے سامنے ڈٹے رہنے یا پھر شکست کے بعد ردعمل سے بچنے کے گر بتاتے رہے ہیں، وہ کارکنان کو سمجھاتے رہے ہیں کہ ہارکر خود سے سوال کرنے والا ہی چیمپئن ہوتا ہے۔

عمران خان جب وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں ہوئے تھے، تب میدان میں ہار اور جیت کے بعد رویوں کا فرق بھی بتایا کرتے تھے۔

وزیر اعظم کہتے تھے کہ میچ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا اگر گراؤنڈ پر مدمخالف ہرادے، تو کہنے والوں کی کہا سنی کو کیسے ویل لیفٹ کرنا ہے۔

کبھی یہ وقت بھی آیا جب وزیراعظم نے کہا کہ ان کی نظر میں سب سے زیادہ اہمیت ان کے مشن کی ہے، اقتدار اور حکومت ان کے لیے بہت چھوٹی چیز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.