وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پانامہ سے لے کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ تک یہ ہی کھیل کھیل رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پہلے اداروں پر حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رات سے ہی ہمیں پتا چل گیا تھا کہ آصف زرداری کوئی گیم چلا رہا ہے، ہمیں پتا تھا کہ اس نے کوئی گیم کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، سندھ کے پیسوں سے یہ تمام خرید و فروخت ہو رہی تھی، ہم نے پہلے سندھ ہاؤس میں اور آج بھی تماشہ دیکھا، سندھ ہاؤس میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان اسمبلی کی بولیاں لگیں۔
Comments are closed.