پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔
Comments are closed.