پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹےطویل اجلاس ہوا۔
عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری لے کر اسلام آباد پولیس اس وقت لاہور میں موجود ہے۔
اس دوران جب عمران خان اپنی ریلی کے ساتھ زمان پارک سے داتا دربار کی طرف جا رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس لاہور پولیس کے ساتھ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس کر رہی تھی۔
لاہور پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کیلئے تعاون کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کرے گی، آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیلئےاسلام آباد پولیس زمان پارک جائے گی۔
Comments are closed.