اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے ٹیلی تھون، ثانیہ نشتر کی وضاحت

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی ہے۔

تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے 15 ارب روپے کے وعدے کیے گئے، جبکہ 4 ارب 32 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔

کراچیپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق…

ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.