منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

پیمرا نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر پابندی لگا دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر پابندی لگا دی۔

پیمرا کے مطابق اعظم سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا کا کہنا ہے کہ آرڈر کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس کے معطل کر دیا جائے گا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پیمرا کے مطابق اعظم سواتی نے 26 نومبر کو جلسے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے۔

تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.