اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے انسانیت کی خدمت چھوڑ دی

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت اب چھوڑ دی ہے، دسمبر سے میری تمام فلاحی سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔

لاہور کے ہیلے کالج آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے بدلے میں مجھ پر مقدمات بنائے گئے اور وارنٹِ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے لیے سرگرم اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، یتیم خانے کی زمین پر ایک وکیل قابض ہو گیا، جس کے خلاف کوئی شنوائی نہیں ہوئی، الٹا مجھ پر کیس کر دیا گیا۔

محمود بھٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ تک انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا، احتجاجاً ستارۂ امتیاز بھی واپس کر رہا ہوں، اپنی فریاد چیف جسٹس پاکستان تک پہنچاؤں گا۔

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ہیلے کالج میں آرٹ اور اکاؤنٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اکاؤنٹنگ، فنانس اور مینجمنٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو کیش پرائز بھی دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.