اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

اسمبلی چھوڑنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: مشتاق غنی

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی، اسمبلی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی بچتی ہیں۔

اُنہوں نے وزیرِداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات کسی پرانے ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں، ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کرنے کے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.