بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے لیے کافی مشکل ہوگی، عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے، ان کے لیے کافی مشکل ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے، عدالت نے ان کو بھی نا اہل کیا۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا،آپ کا کافی تجربہ ہے۔

 عرفان قادر نے کہا کہ یہ سب فیصلے سامنے رکھیں تو عمران خان کے لیےکافی مشکل ہوگی، عدالتی معاونین ٹھیک کہتے ہیں کہ توہین عدالت کا قانون ہونا نہیں چاہیے۔

سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کے لیے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔

 عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیا معافی ہے کہ عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ معافی مانگیں، اس وقت پاکستان کا عدالتی نظام خود آن ٹرائل ہے، بڑا مشکل ہے کہ عمران خان اس توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.