جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹنے پر مریم اورنگزیب کا تبصرہ

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کی بات پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہو کون تم بھئی؟

واضح رہے کہ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.