بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے زراعت تشکیل

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے زراعت تشکیل دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری کمیٹی کے رکن ہوں گے، وزارت فوڈ، خزانہ، صنعت و پیداوار اور تجارت کے نمائندے بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے خود شعبہ زراعت کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی زراعت کی بحالی کے لیے سفارشات تیار کرے گی اور کمیٹی ایگری کلچرل ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمیٹی نجی شعبہ کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرسکے گی اور کمیٹی متعلقہ وزارتوں، محکموں اور آرگنائزیشنز کو ہدایات جاری کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.