پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنماؤں نے عمران خان کی گرفتاری پر شارع فیصل، وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس جانے کی دھمکی دے دی۔
کراچی میں خرم شیر زمان، بلال غفار اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں، انہیں گرفتار کرنے کا سوچا بھی نہیں جائے۔
بلال غفار نے کہا کہ عمران کا قصور یہ ہے کہ اس حکومت کو بے نقاب کیا، ہم تھوڑی دیر میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہم شارع فیصل، سی ایم ہاؤس اور بلال ہاؤس بھی جاسکتے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ بنی گالا ہمارے لیڈر کا گھر ہے، اگر آپ ہمارے گھر میں گھسو گے تو ہم آپ کے گھر میں گھسیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
Comments are closed.